بنگلورو۔28؍اگست(ایس او نیوز) مرکیرہ میں بنگلورکے ڈی وائی ایس پی گنپتی خودکشی معاملہ کی جانچ کررہی سی آئی ڈی پولیس نے آج اعلیٰ پولیس افسران پرساد اور آئی جی پی پرنب موہنتی کے بیانات قلم بند کئے اور ان سے پوچھ تاچھ کی، سی آئی ڈی پولیس نے گنپتی خودکشی معاملہ میں ان دونوں اعلیٰ پولیس افسروں کونوٹس جاری کی تھی جس کے تحت ان دونوں افسروں نے کل سی آئی ڈی پولیس کے دفترپہنچ کر اپنے بیانات دئے ، سی آئی ڈی پولیس نے کل سابق وزیر کے جے جارج سے پوچھ تاچھ کی تھی۔تقریباً3گھنٹے کے جے جارج نے سی آئی ڈی پولیس کے آگے اپنا بیان دیاتھا۔ مرکیرہ ضلع سیشن کورٹ نے گنپتی خودکشی معاملہ میں کے جے جارج ،پرنب موہنتی اور پرساد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی جس کی بنیاد پر ان افسروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔